چھ ڈرائیونگ لائسنس برانچز کے قیام کیلئے سفارشات ارسال

چھ ڈرائیونگ لائسنس برانچز  کے قیام کیلئے سفارشات ارسال

کراچی میں 6 ڈرائیونگ لائسنس برانچز کے قیام کے لئے سفارشات ارسال کر دی گئیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سفارشات ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس سندھ کی جانب سے آئی جی سندھ کو بھیجی گئی ہیں۔منظوری کی صورت میں گڈاپ،ملیر ، سعود آباد ،بلدیہ، سعیدآباد،اجمیر نگری اور ضلع کیماڑی میں لائسنس برانچ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ڈی آئی جی ڈی ایل برانچ منیر شیخ نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لئے دوموبائل ڈرائیونگ لائسنس یونٹ بھی تیار کرلئے گئے ہیں جبکہ ڈرائیونگ لائسنس برانچز کی ٹائمنگ بڑھا کر دو شفٹوں میں کام شروع کردیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں