ٹرک بے قابو ہوکر واٹر ٹینکر سے ٹکراگیا،یونیورسٹی روڈ پر بد تین ٹریفک جام

ٹرک بے قابو ہوکر واٹر ٹینکر سے ٹکراگیا،یونیورسٹی روڈ پر بد تین ٹریفک جام

یونیورسٹی روڈ پر این ایل سی کاٹرک بے قابو ہوکر آگے کھڑے واٹر ٹینکر سے جا ٹکرایا، حادثے کے باعث یونیورسٹی روڈ پر بد ترین ٹریفک جام ہوگیا

کراچی (اسٹاٖف رپورٹر)تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال مین یونیورسٹی روڈ پر این ایل سی کے ٹرک کا بریک فیل ہوگیا اور وہ بے قابو ہوکر آگے کھڑے واٹر ٹینکر سے جا ٹکرایا جس کے باعث دونوں ٹرک شاہراہ پر پھنس گئے اورمذکورہ شاہراہ پر بد ترین ٹریفک جام ہوگیا ، مصروف ترین شاہراہ پر چند منٹوں میں ہی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جس کے نتیجے میں حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم جانے والی روڈ اور اس سے ملحقہ سڑکوں پر بھی ٹریفک جام ہوگیا۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار موقع پر ٹریفک کی روانی کو بحال کرانے کی کوشش کرتے رہے تاہم ٹریفک کے دباؤ کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور لگ بھگ دو گھنٹوں بعد متاثرہ گاڑیوں کو وہاں سے ہٹایا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں