معذور لڑکی کو قومی شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر چیئرمین نادراو دیگر کو نوٹس

معذور لڑکی کو قومی شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر چیئرمین نادراو دیگر کو نوٹس

سندھ ہائی کورٹ نے معذور لڑکی کو قومی شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نادرا) سمیت دیگر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کردیئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فاضل عدالت نے مدعاعلیہان کو 2ہفتے میں جوابات بھی داخل کرنے کا حکم دیا ہے ۔منگل کو چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سر براہی میں دو رکنی بینچ نے روبینہ کی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق نے عدالت کو بتایا کہ ان کی موکلہ کے والد روبینہ اور ان کی والدہ کو بچپن میں چھوڑ کرچلے گئے تھے اور نادرا نے والد کے بغیر معذور لڑکی کا قومی شناختی کارڈ جاری کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ لڑکی کے پاس معذوری کا سرٹیفکیٹ موجود ہے ، شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے کورونا ویکسین لگوانے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،سفر کرنے اور بینک اکاؤنٹ کھلوانے میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں