جناح اسپتال میں خالی اسامیوں پر جلد بھرتی کا مطالبہ

جناح اسپتال میں خالی  اسامیوں پر جلد بھرتی کا مطالبہ

جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پر زور مطالبہ کیا ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کہ جناح اسپتال کی ٹیچنگ فیکلٹی میں طویل عرصے سے زیر التوا ترقیاں جلد از جلد کی جائیں۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد کراچی کے تین بڑے اسپتال جے پی ایم سی، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ وفاق سے سندھ کو منتقل ہو گئے تھے ، 2011 سے لے کر اب تک جناح اسپتال کے ڈاکٹرز کی ترقیاں نہیں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ڈاکٹرز میں بے چینی پائی جاتی ہے ، لہٰذا سندھ حکومت سے پر زور مطالبہ ہے کہ خالی اسامیوں کو جلد از جلد پر کیا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں