کم عمر ڈرائیورز اور مالکان کیخلاف کارروائیاں،9144گاڑیا ں ضبط
ٹریفک پولیس کی جانب سے کم عمر ڈرائیوروں اور گاڑی کے مالک اور والدین کے خلاف ٹریفک پولیس کراچی کی کارروائیاں جاری ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اس ضمن میں 2 ستمبر سے 13 ستمبر 2021 تک کراچی ٹریفک پولیس نے شہربھر میں اس خصوصی مہم میں جرمانے اور چالان جاری کئے جن میں کم عمر ڈرائیوری پر 9491 چالان اور4745000 روپے جرمانے کئے گئے جبکہ گاڑی چلانے کی اجازت دینے پر والدین ، گاڑی کے مالک کو 4484 چالان جاری جبکہ 4484000 روپے کے جرمانے کئے گئے اور اسکے ساتھ ہی 9144 گاڑیا ں بھی ضبط کی گئیں۔