نکاٹی کو الیکشن کا عمل شفاف بنانے کی ہدایت

نکاٹی کو الیکشن کا عمل  شفاف بنانے کی ہدایت

کراچی نکاٹی فرینڈز گروپ کی جانب سے گزشتہ روز نکاٹی کے دفتر کے باہر پر امن احتجاج کیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جس کے پیش نظر ڈائریکٹرجنرل ٹریڈ آرگنائزیشن نے نکاٹی کو پانچ دن کی مہلت دیتے ہوئے احکامات جاری کیے ہیں کہ نکاٹی الیکشن کے عمل کو صاف شفاف طریقے سے منعقد کرے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فرینڈز گروپ اور نارتھ کراچی انڈسٹریل ایسوی ایشن سے تعلق رکھنے والے تاجر وں کی جانب سے نکاٹی کے دفتر کے باہر احتجاج میں بھرپور تعداد میں شرکت کی گئی تھی اور یو ایف جی گروپ اور سیکریٹری جنرل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں