مصور مسعود اے خان کے اعزاز میں تقریب
واٹر کلر کا میڈیم نہایت مشکل ہے، جسے سنبھالنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں، لیکن واٹر کلر مصور مسعود اے خان کے گھر کی لونڈی ہے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسعود کے فن پارے آپ سے بات کرتے ہیں ،ان کی تصاویر میں موسیقی کی تان، آلاپ نظر آتے ہیں، مسعود محبت و انسانیت سے اپنے فن پارے کی تخلیق کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف دانشور و ادیب انور مقصود نے کراچی آرٹس کونسل کی جانب سے معروف مصور مسعود اے خان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے کیا۔ مسعود اے خان کو کوریا کے شہر سیول میں ہونے والی جیوجی انٹرنیشنل آرٹ فیسٹیول میں آنر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ مسعود اے خان کی اس کامیابی کو سراہنے کے لئے آرٹس کونسل کراچی میں ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ،تقریب سے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے بھی خطاب کیا۔