ڈلیوری بوائے اوررائیڈرز بھی اسٹریٹ کرمنلزکے نشانے پر آگئے

ڈلیوری بوائے اوررائیڈرز بھی اسٹریٹ کرمنلزکے نشانے پر آگئے

شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز نے شہریوں کے ساتھ ڈلیوری بوائے اور رائیڈرزکو بھی نشانے پرلے لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بفرزون سیکٹر 15 اے فورمیں موٹرسائیکل سواروں کی لوٹ مارکی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ 3 مسلح لٹیروں نے ڈلیوری بوائے سے لوٹ مارکی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈلیوری بوائے کو لوٹنے والے کم عمر لٹیروں کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے ، لٹیروں نے اسلحہ کے زور پر ڈلیوری بوائے سے نقد رقم اور فوڈ ایپ اور کلائنٹ سے رابطے کے لیے رکھا موبائل فون بھی چھین لیا۔ ڈلیوری بوائے لٹیروں کی منت سماجت ہی کرتا رہ گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں