کانتا کماری قتل کیس کی دوبارہ تحقیقات کیلئے درخواست دائر

کانتا کماری قتل کیس کی دوبارہ  تحقیقات کیلئے درخواست دائر

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں لیاری میں پسند سے شادی کرنے والی کانتا کماری قتل کیس میں مدعی مقدمہ نے کیس کی دوبارہ تحقیقات کیلئے درخواست دائرکردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )امرت کمار ایڈووکیٹ نے کیس میں مزید لوگوں کو شامل کرنے کیلئے درخواست دائر کی۔درخواست گزار نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کیس میں کچھ مزید لوگ بھی ملوث ہیں۔ جن لڑکیوں کا ملزم سے رابطہ تھا ان کو بھی کیس میں شامل کیا جائے ،پولیس نے متعلقہ لڑکیوں کو بیان لیکر چھوڑ دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں