بھارتی جیل میں انتقال کرنے والا امیر حمزہ کینسرکا مریض تھا

بھارتی جیل میں انتقال کرنے والا امیر حمزہ کینسرکا مریض تھا

بچوں کی کفالت کے لیے سندھ حکومت فوری اقدامات کرے،کمال شاہ

کراچی (رپورٹ :آصف سہتو )غریب ماہی گیر کسمپرسی کی حالت میں بھارتی جیل میں جاں بحق ہو گیا ۔ موصولہ معلومات کے مطابق امیرحمزہ کا تعلق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری علی اکبر شاہ گوٹھ سے تھا۔ امیر حمزہ کے بچوں کا کہنا ہے کہ ہمارے والد کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے ، جب وہ سمندر میں شکار کے لیے جا رہے تھے تو اپنے ساتھ دوائیں بھی لے گئے تھے ۔ انہوں نے بتا یا کہ کچھ دنوں بعد خبر آئی کہ ہمارے ابو کو بھارتی فورسز نے گرفتار کر لیا ہے، تین سال گزرنے کے بعد بھارت نے ہمارے ابو کی لاش بھیج دی۔ افسوسناک صورتحا ل یہ ہے کہ ان بچوں کی والدہ بھی کچھ عرصہ قبل انتقال کر گئی ہیں ۔کوسٹل میڈیا سینٹر کے ترجمان سید کمال شاہ کا کہنا ہے کہ ان بچوں کی کفالت کے لیے سندھ حکومت کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں