فہیم زیدی کی کتاب ’’مٹھو اور بنٹی‘‘ شائع
بچوں کے معروف ادیب فہیم زیدی کی طبع زاد کہانیوں پر مشتمل اولین مجموعہ ’’مٹھو اور بنٹی‘‘ شائع ہو گیا ہے
کراچی (کلچرل رپورٹر)اس مجموعے میں بچوں کے لئے دلچسپ ، تفریحی اور سبق آموز مجموعی طور پر سترہ کہانیاں شامل ہیں۔ فہیم زیدی کے اس مجموعے میں ملک کے نامور ادیبوں منزہ سہام ، نذیر انبالوی اور ابن آس محمد کے تاثرات بھی شامل ہیں۔