نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- پاکستان کےاولڈوارویٹرن لیفٹیننٹ کرنل(ر)سلطان محمد خان مینگل انتقال کرگئے
  • بریکنگ :- لیفٹیننٹ کرنل (ر)سلطان محمد خان مینگل کی عمر 103سال تھی،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- سلطان محمدخان مینگل زبردست سولجر ،مہم جو اور کوہ پیما تھے،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- لیفٹیننٹ کرنل (ر)سلطان محمدخان مینگل نے مختلف مہمات میں حصہ لیا
Coronavirus Updates

سائٹ میں آئندہ سال سڑکیں مکمل کرنے کی یقین دہانی

سائٹ میں آئندہ سال سڑکیں مکمل کرنے کی یقین دہانی

دنیا اخبار

سڑکوں کی تعمیر کے معیار میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،مرتضیٰ وہاب،فلٹر ڈپانی سپلائی پر کام 18ماہ میں مکمل کیا جائے گا ،شجرکاری مہم کا افتتاح

کراچی(بزنس رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سائٹ صنعتی ایریا میں زیرتعمیر 17سڑکوں کے تعمیراتی کاموں کی رفتار تیز کرنے اور رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائٹ صنعتی ایریا میں سڑکوں کی تعمیر کے معیار میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور جون 2022 تک ان تمام سڑکوں کی تعمیرات مکمل کرلی جائیں گی۔ یہ بات انہوں نے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے دورے کے موقع پر شجر کاری مہم کے افتتاح اور صنعتکاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سائٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ زبیر موتی والا، صدر عبدالہادی، سینئر نائب صدر ریاض الدین، نائب صدر عبدالقادر بلوانی، ڈپٹی کمشنر کیماڑی اور غربی بھی موجود تھے ۔مرتضیٰ وہاب نے سائٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ زبیرموتی والا کی جانب سے ویسٹ پانی کو صاف پانی میں پروسیس کرنے اور سائٹ کو فلٹر پانی فراہمی کی طرف توجہ مبذول کروانے کے جواب میں کہا کہ سائٹ کو فلٹر ڈ پانی سپلائی پر کام جلد شروع کیا جائے گا اور18ماہ میں اسے مکمل کیا جائے گا جس سے کراچی کو 100 ایم جی ڈی پانی ملے گا اور سائٹ میں پانی سپلائی میں بہتری آئے گی۔سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالہادی نے سائٹ صنعتی ایریا کو سرسبز بنانے کی مہم کے آغاز پر کہا کہ سائٹ کی جو بھی سڑک مکمل ہوگی وہاں صنعتکاروں کے تعاون سے درخت لگائے جائیںگے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں