موٹروہیکل ٹیکس کی مد میں ڈیڑھ ارب سے زائد وصولی

موٹروہیکل ٹیکس کی مد میں ڈیڑھ ارب سے زائد وصولی

حیدرآباد 64.973ملین اور سکھر سے 26.785ملین روپے وصول کیے گئے،ٹیکس وصولی کیلئے جلد روڈ چیکنگ مہم شروع کی جائے گی،صوبائی وزیر مکیش چاؤلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کی رواں مالی سال میں جولائی/ اگست میں موٹر وہیکل ٹیکس کی وصولی کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کراچی سے موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 1509ملین روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ اسی مد میں حیدرآباد سے 64.973 ملین روپے اور سکھر سے 26.785 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہید بے نظیر آباد سے 10.436 ملین روپے اور لاڑکانہ سے 15.794 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں میرپور خاص سے 9.036 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے موٹر وہیکل ٹیکس نادہندہ گان سے درخواست کی کہ وہ فوری طور پر اپنا ٹیکس جمع کروائیں۔ٹیکس آن لائن بھی جمع کروایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی معلومات کے لئے ویب سائٹ www.excise.gos.pk کا وزٹ کریں۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفاتر میں ٹیکس جمع کروانے والوں کی رہنمائی کے لیے عملہ موجود ہے ۔ مکیش کمار چاؤلہ نے گاڑیوں کے مالکان سے کہا کہ وہ بروقت ٹیکسز جمع کروا کے قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ جبکہ ٹیکس وصولی کے لئے جلد روڈ چیکنگ مہم شروع کی جائے گی۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے گاڑیوں کے مالکان اپنے ٹیکسز جمع کروائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں