طالبہ کے اغوا کیس کا چالان پیش تفتیشی افسر ذاتی حیثیت میں طلب

طالبہ کے اغوا کیس کا چالان پیش تفتیشی افسر ذاتی حیثیت میں طلب

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں عیسیٰ نگری میں ٹیوشن جانے والی طالبہ کو زیادتی کی نیت سے اغوا کرنے کے مقدمہ میں پولیس نے ملزمان کے خلاف کیس کا چالان پیش کر دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر تے ہوئے سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی۔ منگل کو مقدمہ میں پولیس نے چالان میں عدالت کو بتایا کہ مدعیہ مقدمہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ،مدعیہ مقدمہ کے مطابق میری بیٹیاں ٹیوشن پڑھنے جاتی ہیں، ٹیوشن سے واپسی پر ملزم ایرک نے میری بیٹیوں کا پیچھا کیا، ملزم نے اسلحہ کے زور پر میری بیٹی کو اغوا کرنے کی کوشش کی، میری بیٹیوں کے شور شرابے پر لوگ جمع ہوگئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں