نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزیر مذہبی امورنورالحق قادری کاٹویٹ
  • بریکنگ :- ‏کالعدم تنظیم نےتشدد کا راستہ اپنایا ہے،نور الحق قادری
  • بریکنگ :- ہر3ماہ بعد ملک بندکرنےکااعلان ریاست پاکستان کوکمزورکرنےکی سازش ہے،ٹویٹ
  • بریکنگ :- ایسےاقدام کاعشق رسول ﷺیاناموس رسالت ﷺسےکوئی تعلق نہیں،وزیر مذہبی امور
  • بریکنگ :- بامقصد اورسنجیدہ مذاکرات سےحکومت نےکبھی انکارنہیں کیا،نورالحق قادری
Coronavirus Updates

بجلی کے بلوں میں بلدیاتی ٹیکس وصولی قبول نہیں ،حافظ نعیم

بجلی کے بلوں میں بلدیاتی ٹیکس وصولی قبول نہیں ،حافظ نعیم

دنیا اخبار

کراچی دشمن فیصلے کیخلاف احتجاج اور مزاحمت کریں گے ،زبردستی وصولی ظلم ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سندھ حکومت کی جانب سے کے الیکٹرک کے بلوں میں کے ایم سی کے کنزروینسی ٹیکس کی وصولی کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل کراچی بجلی کے بلوں میں بلدیاتی ٹیکس وصولی کے فیصلے کو ہرگز قبول نہیں کریں گے ،بجلی کے بلوں میں بلدیاتی ٹیکس کی زبردستی وصولی عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے ، جماعت اسلامی اس کراچی دشمن فیصلے کے خلاف بھرپور احتجاج اور مزاحمت کرے گی اور اگر سندھ حکومت اپنی من مانی کرنے سے باز نہ آئی تو جماعت اسلامی مشاورت کے بعد بہت جلد اس کے خلاف لائحہ عمل کا اعلان کرے گی جس میں اہل کراچی سے بجلی کے بل ادا نہ کرنے کے حوالے سے اپیل بھی کی جائے گی۔حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ سندھ حکومت اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کی جانب سے بار بار وفاقی حکومت کی رضا مندی کی بات کی جارہی ہے اس لیے ضروری ہے کہ وفاقی حکومت بھی فی الفور اس حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرے تاکہ عوام کو معلوم ہو کہ وفاقی حکومت کی اصل پالیسی کیا ہے یاکہیں اندر سے وفاقی وصوبائی حکومتیں اہل کراچی کے خلاف ملی ہوئی تو نہیں ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ مہنگائی میں مسلسل اضافے نے عوام کی زندگی پہلے ہی اجیرن بناکر رکھ دی ہے ان حالات میں ان پر مزید ٹیکس کا بوجھ ان کے مسائل اور مشکلات میں اضافے کا باعث بنے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں