ایف آئی اے کو این آئی سی وی ڈی کیخلاف تحقیقات سے روک دیا گیا

ایف آئی اے کو این آئی سی وی ڈی کیخلاف تحقیقات سے روک دیا گیا

سندھ ہائی کورٹ میں این آئی سی وی ڈی میں ایف آئی اے تحقیقات کے خلاف انتظامیہ کی درخواست پر سماعت ،معزز عدالت نے این آئی سی وی ڈی کو صوبہ سندھ کے ماتحت کام کرنے پر ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات کو روکتے ہوئے کیس خارج کردیا

کراچی (پ ر )این آئی سی وی ڈی کے اعلامیہ کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے عدالت میں رپورٹ جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ این آئی سی وی ڈی مکمل طور پر صوبہ سندھ کے ماتحت کام کرتا ہے ۔عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کی رپورٹ قبول کرتے ہوئے ایف آئی اے کی تحقیقات کو روک دیا اور کیس خارج کردیا۔این آئی سی وی ڈی کے سابق گھوسٹ ملازم طارق شیخ نے ادارے کے خلاف جھوٹ اور من گھڑت الزامات پر مشتمل جعلی درخواست ایف آئی اے میں جمع کروائی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں