سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بحال

سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بحال

سوئی سدرن گیس کمپنی کو اینگرو کے ایل این جی ٹرمینل سے سوئی سدرن گیس کمپنی کی آر ایل این جی کی سپلائی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے ،جس کے بعد سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی جمعرات کی شام 6بجے بحال کردی گئی

کراچی(بزنس رپورٹر) ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق کمپنی کی گیس سپلائی میں اس اضافے کے بعداور انجینئرز اور ملازمین کے زیادہ موثر انتظام کی وجہ سے ایس ایس جی سی نے رفتہ رفتہ کے الیکٹرک، ایف ایف بی کیو ایل اور سندھ نوری آباد پاور کمپنی کو انکی معمول کی گیس کی فراہمی شروع کر دی ہے اور کراچی میں گیس کا پریشر بھی نمایاں طور پر بہتر ہوا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں