سی ویو سے ملنے والی لڑکی کی لاش کی شناخت ہوگئی
سی ویو سے گزشتہ روز ملنے والی لڑکی کی لاش کی شناخت ہوگئی، متوفیہ گزشتہ روز سے گھرسے لاپتا تھی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)تفصیلات کے مطابق بدھ کی شب سی ویو حماد ٹاور کے قریب سمندر سے ڈوبی ہوئی لڑکی کی لاش ملی تھی ، جس کی شناخت شائستہ کے نام سے ہوئی ، پولیس کے مطابق متوفیہ شائستہ اپرگزری کی رہائشی تھی اس کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ شائستہ بدھ کی دوپہر تین بچے گھر سے نکلی تھی جس کی کافی تلاش کی لیکن نہیں ملی جس کے بعد کلفٹن تھانے میں گمشدگی درج کرائی گئی ، پولیس کے مطابق وجہ موت تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد وجہ موت سامنے آسکے گی۔