نیب کو ملزمان سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کی مہلت

نیب کو ملزمان سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کی مہلت

احتساب عدالت نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں نیب کو ملزمان سے متعلق رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت دیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ملزمان کی عدم پیشی کے باعث فرد جرم کی کارروائی نہ ہوسکی۔ نیب نے ملزمان سے متعلق رپورٹ جمع کروانے کے لیے عدالت سے مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو مہلت دیتے ہوئے دستاویزات طلب کرلیں ۔ عدالت نے سماعت 20 ستمبر تک کے لیے ملتوی کردی۔ نیب کے مطابق سابق چیئرمین کے پی ٹی وائس ایڈمرل(ر) احمد حیات اور دیگر نامزد ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں