مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں تین افراد جاں بحق

مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں تین افراد جاں بحق

شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تفصیلات کے مطابق لیاری چاکیواڑہ کے علاقے میں گھر میں کرنٹ لگنے سے 35 سالہ نوجوان عبدالسلام ولد حاجی ارشد جاں بحق ہوگیا ،نعش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔سائٹ ایریا حبیب بینک چورنگی کے قریب کمپنی میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 32سالہ محنت کش وقاص ولد عبدالصمد ہلاک ہوگیا ،نعش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔اسی طرح رضویہ کے علاقے ناظم آباد نمبر ایک چاؤلہ مارکیٹ کے قریب گھر کے اندر کرنٹ لگنے کے واقعے میں ایک مزدور جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو عباسی اسپتال پہنچایا گیا۔ متوفی کی شناخت 43 سالہ محمد عمران کے نام سے ہوئی ۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں