کیش وین لوٹنے کے ملزمان عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل
جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے میٹھادر میں کیش وین سے20 کروڑ50 لاکھ روپے لوٹنے کے کیس میں گرفتارد ونوں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعرات کو میٹھادر پولیس نے ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمان نیاز بادشاہ اور گل حسن کو پیش کیا۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کوآگاہ کیا کہ ملزم نیاز بادشاہ کے قبضہ سے 19 لاکھ 5 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں،ملزم گل حسن کے قبضے سے 15 لاکھ 56 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں،کیس میں اب تک گرفتار ملزمان کی تعداد 12 ہوچکی ہے ،مجموعی طور پر ملزمان سے اب تک تین کروڑ سے زائدبرآمد کرلیے۔