کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے الحاق کی تجدید کیلئے تاریخوں کا اعلان

کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے الحاق کی تجدید کیلئے تاریخوں کا اعلان

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اکیڈمک سیشن 2021-2022ء کیلئے سرکاری و نجی کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے الحاق کی تجدید کیلئے تاریخوں کا اعلان کردیا ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بورڈ کے نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تعلیمی ادارے 14ستمبر سے 15اکتوبر 2021ء تک اپنا پروفارما بغیر کسی فیس کے بورڈ آفس میں جمع کرواسکتے ہیں۔بورڈ آف گورنرز کے فیصلے کی روشنی میں رواں سال اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سے الحاق کی تجدید کے خواہشمند سرکاری تعلیمی اداروں سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی انہیں صرف 400روپے پروفارما کی فیس جمع کروانا ہوگی۔ درج بالا تاریخوں میں پروفارما جمع نہ کروانے والے سرکاری تعلیمی ادارے 18اکتوبر سے 29اکتوبر 2021ء تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ جبکہ یکم نومبر سے 12 نومبر 2021ء تک 2ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنی درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں