سندھ ہائیکورٹ: پولیس کو گٹکے اور ماوے کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت

سندھ ہائیکورٹ: پولیس کو گٹکے اور ماوے کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت

اب تک 2ہزار 5ملزمان گرفتار ، 34ہزار ایک سو ایک کلو گرام گٹکا اور ماوا ضبط کیا گیا،2021میں ایک ہزار پانچ سو بہتر مقدمات درج کیے ،آئی جی کی پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ نے گٹکے اور ماوے کی تیاری و فروخت سے متعلق آئی جی پی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر جمع کرائی گئی پولیس حکام کی رپورٹ پر پولیس کو گٹکے اور ماوے کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست گزار مزمل میو ایڈووکیٹ سے جواب الجواب طلب کرلیا۔جمعرات کو جسٹس محمد کریم خان آغا کی سربراہی میں جسٹس ارشاد علی شاہ پر مشتمل بینچ نے گٹکے اور ماوے کی تیاری و فروخت سے متعلق آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت آئی جی پی سندھ کی جانب سے پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ گٹکے اور ماوے کی تیاری و فروخت کیخلاف سخت ایکشن لے رہے ہیں۔ 2021 میں ایک ہزار پانچ سو بہتر مقدمات درج کیے ۔ اب تک 2 ہزار 5 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا۔ 34 ہزار ایک سو ایک کلو گرام گٹکا اور ماوا ضبط کیا گیا۔بعد ازں عدالت نے پولیس کو گٹکے اور ماوے کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست گزار سے جواب الجواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔علاوہ ازیں سندھ ہائیکورٹ نے شوکاز نوٹس کے خلاف دئیے جانے والے حکم امتناع کو6سال بعد واپس لیتے ہوئے مدعاعلیہان کو دوبارہ کارروائی کی ہدایت کردی۔ جمعرات کو جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سر براہی میں د ورکنی بینچ نے شوکاز نوٹس کے خلاف پیسفک پرائیویٹ لمیٹڈ و دیگر کی درخواستوں کی سماعت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں