ملازمین کی ویکسی نیشن نہ کرانے پر ہوٹل سربمہر
ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے صدر میں واقع ہوٹل سیل کردیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ملازمین کی ویکسی نیشن نہ کرانے والے اداروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیاجارہا ہے۔ جمعہ کے روز ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے اس کا آغاز کرتے ہوئے صدر جیسے معروف کاروباری علاقے میں واقع سراوان ہوٹل کو اسٹاف کی ویکسی نیشن نہ کرانے پر سیل کردیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنرنے اس موقع پر ہوٹل میں رہائش پذیر تما م افراد کو ہوٹل خالی کرنے کی ہدایت کی۔