کمانڈر سٹی میں فری ریسٹورنٹ کا افتتاح

کمانڈر سٹی میں فری  ریسٹورنٹ کا افتتاح

کمانڈر سٹی کے چیئرمین کمانڈرریٹائرڈ محمد ذاکر نے اپنے سوشل ویلفیئر کے مایہ ناز پروجیکٹ کمانڈر سٹی میں فری ریسٹورنٹ کا افتتاح کردیا

کراچی(پ ر) اس ریسٹورنٹ میں ایک وسیع ہال بھی موجود ہے ، کمانڈر سٹی کے رہائشی افراد، ملازمین، اور ورکر دوپہر اور رات کا کھانا بالکل مفت کھا سکیں گے ۔ کمانڈر ریٹائرڈ محمد ذاکر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا اب انکے پروجیکٹ کمانڈر سٹی میں کوئی بھوکا نہیں سوئے گا اور یہی انکے برسوں کا خواب تھا جو اب مکمل ہوا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں