بچی اور والد پر تشدد، اسکول انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج

بچی اور والد پر تشدد، اسکول  انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج

نجی اسکول کی جانب سے فیس کے معاملے پر بچی اور والد کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ رونما ہونے پر اسکول انتظامیہ کے خلاف سچل تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس کے مطابق مقدمہ الزام نمبر 1569/2021 بچی کے والد اطہر حسین رضوی کی مدعیت میں اسکول انتظامیہ کے خلاف درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا جس میں اسکول انتظامیہ کی جانب سے فیس ادا نہ کیے جانے پر بچی کو ہراساں کیا گیا اور تشدد کا واقعہ پیش آیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں