انتخابی پیش رفت پر پروفیسر خورشید کی حافظ نعیم کو مبارکباد

انتخابی پیش رفت پر پروفیسر  خورشید کی حافظ نعیم کو مبارکباد

کنٹونمنٹ بورڈ کے حالیہ انتخابات میں جماعت اسلامی کراچی کی شاندار انتخابی پیش رفت پر جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر پروفیسر خورشید احمد نے انگلینڈ سے فون پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کو مبارکباد دی اور جماعت اسلامی کراچی کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ یہ پیشرفت شہر کے مستقبل کیلئے خوش آئند ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پروفیسر خورشید احمد نے کہا کہ شاندار انتخابی کامیابی نے پورے پاکستان میں جماعت اسلامی کے کارکنوں اور ہمدردوں کا حوصلہ بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے جماعت اسلامی کے تمام کارکنان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں