چاند بی بی روڈ سے جعلی پولیس اہلکار گرفتار

چاند بی بی روڈ سے جعلی پولیس اہلکار گرفتار

عیدگاہ پولیس نے دوران گشت چاند بی بی روڈ پر واقع گرلز کالج کے قریب وردی میں ملبوس جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس کے مطابق ملزم سے کارڈ طلب کیا گیا جو وہ پیش نہ کرسکا اور نہ ہی تعیناتی سے متعلق بتا سکا، ملزم وردی سے متعلق بھی پولیس کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا، جس پر پولیس نے اسے گرفتار کر کے عید گاہ تھانے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں