کرنٹ لگنے سے دو افراد چل بسے، شرافی گوٹھ میں ایک شخص کا اقدام خودسوزی

کرنٹ لگنے سے دو افراد چل بسے، شرافی گوٹھ میں ایک شخص کا اقدام خودسوزی

سائٹ بی کے علاقے سائٹ ایریا میں قائم فیکٹری میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 35 سالہ اقبال چل بسا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف تھانے کی حدود بھینس کالونی جوگی موڑ کے قریب گھر کے اندر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 28 سالہ شاہنواز ولد محبوب جاں بحق ہو گیا، جبکہ شرافی گوٹھ کے علاقے فیوچر کالونی سے 30 سالہ مراد ولد صابر کو جھلسی ہوئی حالت میں سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شخص نے خودکشی کی کوشش کی ہے، تاہم اقدام خودسوزی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ پولیس نے واقعہ کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں