ڈگری،ٹنڈوآدم میں بجلی کا تعطل

ڈگری،ٹنڈوآدم میں بجلی کا تعطل

ڈگری میں حالیہ شدید گرمی کی لہر اور حبس کے بعد شہر کے آدھے ٹرانسفارمر جل گئے

ڈگری،ٹنڈوآدم(نمائندگان دنیا ) بجلی بند ہونے سے شہری اذیت کا شکار ہوگئے ،ـ اسکولز میں بچوں کی حاضری بھی پچاس فیصد رہ گئی جس کے خلاف ـ کئی علاقوں میں شہریوں نے احتجاج ریکارڈ کرایا ۔ٹنڈوآدم کے علاقے احمد آباد میں 72 گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ کی جا سکی جس پر علاقہ مکینوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں