بی ایس سی امتحانات،بیشتر طالبات کی امتحانی سلپس غائب

بی ایس سی امتحانات،بیشتر طالبات کی امتحانی سلپس غائب

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کا کارنامہ، گریجویشن کے امتحانات میں بیشتر امیدواروں کی امتحانی سلپس غائب ہونے کے باعث گرلز ڈگری کالج کی طالبات کا سال ضائع ہونے کا خدشہ ہوگیا ہے

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) متاثرہ امیدواروں پارس، کلثوم و دیگر نے دہائی دیتے ہوئے بتایا کہ سالانہ امتحانات کے لیے فارم 7 ہزار تین سو پچاس روپے کے چالان کے ساتھ بھرا ،آج امتحان ہے لیکن سلپ نہیں دی جا رہی، 2 بجے بی ایس سی پارٹ ون کا پیپر شروع ہونا ہے اور سلپس مانگنے پر کہا جا رہا ہے کہ آپ کی سلپس نہیں آئیں، ہمارا سال ضائع ہوا تو کون ذمہ دار ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں