میرپورخاص،منشیات فروشوں کی سرپرستی پر8اہلکارمعطل

میرپورخاص،منشیات فروشوں کی سرپرستی پر8اہلکارمعطل

ٹنڈومحمدخان میں8ماہ کی بچی کے قتل کے الزام میں چچی،حیدرآبادمیں5ملزم گرفتار

میرپورخاص،اندرون سندھ (بیورورپورٹ، نمائندگان دنیا)ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ محمد اسد چودھری کے حکم پر ضلع بھر کے مختلف تھانوں میں تعینات8 پولیس اہلکاروں کو منشیات فروشوں کی سرپرستی کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔ ٹنڈو محمد خان سے نمائندے کے مطابق 8 ماہ کی بچی بختاور کوایک سال قبل قتل کیے جانے کا معمہ حل کرتے ہوئے پولیس نے مقتولہ کی چچی کو گرفتار کرلیا۔گزشتہ سال 16 ستمبر کو ٹنڈو غلام حیدر پولیس کو گاؤں عبدالرحمن جگسی سے 8 ماہ کی بچی کی لاش ملی تھی جس پر پولیس نے بچی کے دادا امید علی عرف محمد عظیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے انکوائری شروع کی تو معلوم ہوا کے گھریلو تنازع پر بچی کی چچی ارشاد بانو زوجہ منظور علی خاصخیلی نے بچی کو رات کے وقت قریبی پانی کے ٹینک میں پھینک کر قتل کیا تھا، ملزمہ نے اعتراف جرم کر لیا ہے ۔ حیدرآباد میں تھانہ ہٹڑی پولیس نے فدا حسین کلہوڑو کو1کلو20گرام چرس سمیت ، مصطفی بنگلوزکے گیٹ کے قریب سے محمد طارق تیلی کو انڈین گٹکے کے 14ہزارساشوں سمیت ، تھانہ راہوکی پولیس نے صاحب ڈنو میرانی کو مین پوری کی 168 پڑیوں اور ایک کٹے خام مال سمیت ، بشیر سولنگی کو 600 پڑیوں سمیت ، تھانہ سائٹ پولیس نے راشد خان پٹھان کو 30 بور پستول بمعہ رائونڈز سمیت گرفتار کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں