زین شاہ کو آج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا
سندھ ایکشن کمیٹی و سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی رہنما سید زین شاہ کو (آج) پیر کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی دھرنا کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 15 میں پیش کیا جائے گا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نمبر 15کے جج امیر علی کیس کی سماعت کریں گے ۔ پولیس نے 3 ماہ گزرنے کے باوجودحتمی چالان تاحال عدالت میں جمع نہیں کرایا۔ سندھ ایکشن کمیٹی کے کنوینر سید جلال محمود شاہ نے آج اپنی رہائشگاہ پر سندھ ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں ڈاکٹر قادر مگسی، ریاض چانڈیو و دیگر شرکت کریں گے۔