تالاب اور گھر کے ٹینک میں ڈوب کر خاتون سمیت دوافراد جاں بحق

تالاب اور گھر کے ٹینک میں ڈوب کر خاتون سمیت دوافراد جاں بحق

شہر قائد میں تالاب اور گھر کے پانی ٹینک میں ڈوب کر خاتون سمیت دوافراد جاں بحق ہوگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں قائم گھر میں پانی کے ٹینک میں گر کر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق اسپتال میں متوفیہ کی شناخت 65سالہ خاتون بیگم زوجہ الطاف کے نام سے ہوئی۔ اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ٹینک کا ڈھکن کھلا ہوا تھا کہ متوفیہ بے دھیانی میں ٹینک میں گر گئی۔ واقعہ کی مزید جانچ کا عمل شروع کردیا گیا۔ بن قاسم کے علاقے نیشنل ہائی وے نزد دھابیجی تالاب میں نہاتے ہوئے 20سالہ ہارون ولد محمد علی ڈوب گیا۔ اطلاع پر ایدھی کی بحریہ ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو تالاب سے نکال کر جناح اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کورنگی نمبر ڈھائی کا رہائشی اور دوستوں کے ہمراہ تالاب میں نہارہا تھا کہ اچانک ڈوب گیا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں