آئیڈیل گولڈ وسٹا تاریخ ساز منصوبہ ہوگا، شیخ معاذ
رہائشی منصوبے میں عصر حاضر کی تمام جدید سہولتیں دستیاب ہوں گی،معیشت میں تعمیراتی صنعت ریڑھ کی ہڈی ہے، چیئرمین آئیڈیل گروپ
کراچی (پ ر) پاکستان کی اقتصادی ترقی میں تعمیراتی زندگی ایک کلیدی کردار ادا کررہی ہے، کسی بھی معیشت میں تعمیراتی صنعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ بات آئیڈیل گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین شیخ معاذ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جنہیں شہر کے عالیشان پروجیکٹ آئیڈیل گولڈ وسٹا کا دورہ کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ آئیڈیل گولڈ وسٹا ایک ایسا شاندار پروجیکٹ ہے جس کی بلندی غیرمعمولی ہے، کراچی کے ضلع وسطی میں آج تک اس بلندی کا کوئی پروجیکٹ تعمیر نہیں ہوا، آئیڈیل گولڈ وسٹا دو بلند و بالا ٹاورز پر مشتمل اپنی نوعیت کا ایک منفرد منصوبہ ہے، جس کے پر آسائش اپارٹمنٹس عموماً کراچی اور خصوصاً ناظم آباد کے رہائشیوں کے لیے ایک نیا طرز رہائش متعارف کرانے جارہے ہیں۔ آئیڈیل گولڈ وسٹا تاریخ ساز منصوبہ ثابت ہوگا، جہاں عصرِحاضر کی تمام جدید سہولیات موجود ہوں گی، جدید تزئین و آرائش کے ساتھ کشادہ کمرے، وسیع استقبالیہ گیلری، جنریٹر، کارپارکنگ، برق رفتار لفٹ، جاگنگ ٹریک، قومی و بین الاقوامی برانڈز کے ساتھ میگا شاپنگ مال، کشادہ کوریڈور، شاپنگ مال کیلئے علیحدہ پارکنگ کے علاوہ رہائشیوں کے لئے صحت کے حوالے سے تمام تر طبی سہولیات بھی موجود ہوں گی۔