پریس کلب کے ارکان اور اہل خانہ کیلئے پکنک کا اہتمام

پریس کلب کے ارکان اور  اہل خانہ کیلئے پکنک کا اہتمام

کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام گزشتہ روز وائلڈ وینچر واٹر پارک میں پکنک کا اہتمام کیا گیا ،جس میں ممبران کی بڑی تعداد اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پکنک کے موقع پر مختلف امور کے لیے قیام عمل میں آنے والی کمیٹیوں نے اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیئے۔ پریس کلب کے سیکریٹری محمد رضوان بھٹی نے کہا کہ اپنے ممبران کے لیے تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد ہمارا خاصہ رہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ممبران کو تفریحی سرگرمیاں میسر آئیں تاکہ وہ تازہ دم ہو کر اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دے سکیں۔ پارک کے اونر قادر بخش کلمتی اور ان کے صاحبزادے شاہ میر کلمتی نے کہا کہ صحافی اس ملک کا اثاثہ ہیں اور ان کی میزبانی ہمارے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے، کراچی ایک پر امن اور محبت کرنے والوں کا شہر ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں