سیوریج کے پانی کی نکاسی کا نظام بہتر بنایا جائے، حنید لاکھانی

سیوریج کے پانی کی نکاسی کا نظام  بہتر بنایا جائے، حنید لاکھانی

سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ کراچی کی ہوا میں بھی بدبو اور جراثیم پھیل رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں سیوریج کے پانی کی نکاسی کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکو ں کی بھی فوری مرمت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گلی محلوں اور بازاروں میں گٹر کھلے ہوئے ہیں، لوگوں کے دروازوں پر سیوریج کا پانی کئی کئی روز تک کھڑا رہتا ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں کئی ماہ سے صفائی ستھرائی کا نظام درہم برہم ہے، مختلف علاقوں میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور بھری ہوئی کچرا کنڈیوں کی وجہ سے تعفن پھیل رہا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں