پورٹ قاسم کی سمندری حدود میں پھنسے جہاز کو نکال لیا گیا

پورٹ قاسم کی سمندری حدود  میں پھنسے جہاز کو نکال لیا گیا

پورٹ قاسم اتھارٹی حکام نے گزشتہ روز پورٹ قاسم کی سمندری حدود میں پھنسے جہاز کو نکال لیا

کراچی(بزنس رپورٹر)ایم ایس سی کمپنی کی ملکیت ڈینیسی نامی جہازانجن فیل ہونے کے باعث چینل میں پھنس گیا تھا۔پورٹ قاسم کی ٹگ بوٹس کے ذریعے بحری جہازکوچینل سے باہرنکالاگیا،بحری جہازقاسم انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل کی برتھ نمبر5 پر لنگر انداز تھا، بحری جہاز سامان اتارنے کے بعد پورٹ قاسم کے چینل میں پیر اور منگل کی درمیانی شب پھنسا تھا، کنٹینرشپ متحدہ عرب امارات کے پورٹ سے کراچی آیا تھا اور یہ پانامہ میں رجسٹرڈ ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں