کمشنر سے دودھ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے حوالے سے رپورٹ طلب

کمشنر سے دودھ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے حوالے سے رپورٹ طلب

سندھ ہائی کورٹ نے دودھ کی قیمتوں میں من مانے اضافے سے متعلق دائر درخواستوں پر کمشنر کراچی سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کردی۔ منگل کو جسٹس محمد اقبا ل کلہوڑو کی سر براہی میں جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے محمد عمران شہزاد و دیگر کی درخواستوں کی سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کہاں ہیں؟ ہم اسسٹنٹ کمشنر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہیں انہیں گرفتار کرکے لایا جائے ۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیاکہ آپ لوگ فریقین کے ساتھ مل کر مسئلہ حل کیوں نہیں کرتے ؟ ہم توہین عدالت کی کارروائی سے پہلے آپ کو آخری چانس دے رہے ہیں،ہمیں کمشنر پیش ہوکر قیمت کے تعین کا فارمولا بتائیں۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالت کے کسی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ سماعت کے موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ قیمت کے تعین کا کوئی تو فارمولا ہوگا ؟ کیا فارمولا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں