نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- پنجاب،خیبرپختونخواکی نسبت سندھ میں 20کلوآٹا400روپےمہنگاہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- رواں سال گنےکی ریکارڈپیداوارہوگی،فوادچودھری
  • بریکنگ :- اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سےمتعلق گفتگوہوئی،فوادچودھری
  • بریکنگ :- وزیراعظم نےپارٹی لیڈرشپ کوعوامی رابطہ مہم شروع کرنےکی ہدایت کی،فوادچودھری
  • بریکنگ :- وزیراعظم نےکہابلدیاتی انتخابات کی تیاری کیلئےشیڈول جاری کیےجائیں،فواد چودھری
  • بریکنگ :- وزیراعظم نےاحساس پروگرام سےمتعلق اجلاس کی صدارت کی،فوادچودھری
  • بریکنگ :- وزیراعظم نےمتوسط طبقےکوریلیف دینےکیلئےاقدامات کی ہدایت کی،فواد چودھری
  • بریکنگ :- خیبرپختونخوا،پنجاب احساس پروگرام کی سبسڈی اسکیم میں حصہ داربننےکوتیارہیں
  • بریکنگ :- سندھ اوربلوچستان بھی سبسڈی اسکیم میں حصہ داربنیں،فوادچودھری
  • بریکنگ :- گلگت بلتستان اورکشمیرنےبھی دلچسپی کااظہارکیاہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- سندھ حکومت گندم کی ریلیزمیں تاخیرکررہی ہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- کاٹن کی پیداوارگزشتہ سال سے60فیصدزائدہے،فواد چودھری
  • بریکنگ :- آٹااورچینی کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے،فواد چودھری
  • بریکنگ :- کرشنگ سیزن شروع ہواتوچینی مزیدسستی ہوجائےگی،فوادچودھری
  • بریکنگ :- دالوں،سبزیوں،چینی اورآٹےکی قیمتیں کم ہورہی ہیں،وفاقی وزیراطلاعات
  • بریکنگ :- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- حکومت مہنگائی سےنمٹنےکےلیےپوری طرح تیارہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- مستقبل میں وزیراعظم بڑےپروگرامزکااعلان کریں گے،فوادچودھری
Coronavirus Updates

سانحہ مواچھ گوٹھ کے حقائق سامنے لائے جائیں،حافظ نعیم

سانحہ مواچھ گوٹھ کے حقائق سامنے لائے جائیں،حافظ نعیم

دنیا اخبار

دہشتگردوں کے نیٹ ورک کوبے نقاب کیاجائے ،شہداکاخون رائیگاں نہیں جانے دینگےسیکیورٹی اداروں کی موجودگی کے باوجود قاتلوں کی عدم گرفتاری سوالیہ نشان ،پریس کانفرنس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ مواچھ گوٹھ کے 13شہدا کے قاتلوں اور مجرموں کو گرفتار کیا جائے ، دہشت گردوں کے اس پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جائے ، اس میں بھارت سمیت جو بھی ملوث ہو تمام حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں، 39دن گزر جانے کے باوجود قاتلوں کی عدم گرفتاری پر اہل خانہ اور ضلع ملیر میں قائم تمام سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے اتحاد کو حق پہنچتا ہے کہ وہ اپنے احتجاج کو وسیع کریں، 13معصوم شہدا کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کوکراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس سے اے این پی ضلع ملیر کے صدر کچکول خان، جماعت اسلامی ضلع ملیر کے ڈپٹی سیکریٹری و سابق یوسی ناظم معراج خان سواتی نے بھی خطاب کیا۔ 14اگست کو ہونے والے سانحہ مواچھ گوٹھ میں معراج خان سواتی کی اہلیہ سمیت اے این پی کے ضلعی رہنما فرمان خان کے خاندان کے 13افراد لقمہ اجل بنے تھے جن میں خواتین اور بچے شامل تھے ۔ پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری عبد الرزاق خان، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، جماعت اسلامی ضلع ملیر کے شیر علی خان، نواز خان، قدر گل اور دیگر بھی موجود تھے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ شہر میں بھاری تعداد میں پولیس ،رینجرز اور تحقیقاتی اداروں کی موجودگی کے باوجود قاتلوں کی عدم گرفتاری اور نیٹ ورک کا نہ پکڑا جاناان سب کے لیے سوالیہ نشان ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں