صوبے اور مرکز میں بلڈر مافیا کا راج ہے ،پاسبان

صوبے اور مرکز میں بلڈر مافیا  کا راج ہے ،پاسبان

پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیف آرگنائزر اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ صوبے اور مرکز میں بلڈر مافیا کا راج ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وقت آگیا ہے کہ بلڈر مافیا کو لگام دی جائے اور اس کے لئے صوبائی و قومی سطح پر قانون سازی کی جائے ،سرکاری افسران اور بلڈرزکو مثالی سزا دی جائے ، ملک بھر میں فعال اور سیاسی اثر و رسوخ سے پاک طاقتور اور آزاد کنزیومر کورٹس قائم کی جائیں۔ جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی تعمیرات پر سرکاری ادارے خاموش ہیں، زندگی بھر کی خون پسینے کی کمائی لگا کر ایک چھوٹا سا گھر بنانے والوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں