عالمی اداروں کو دہرا معیار ختم کرنا ہوگا ،ڈاکٹر کمال حیدر

عالمی اداروں کو دہرا معیار  ختم کرنا ہوگا ،ڈاکٹر کمال حیدر

وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس کے شعبہ تعلیمات میں عالمی یوم امن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر شعبہ تعلیما ت ڈاکٹر کمال حیدر نے کہا ہے کہ جب تک دنیا میں ظلم رہے گا تب تک امن قائم نہیں ہو سکتا، دنیا کو مل کر پائیدار امن کیلئے کام کرنا ہو گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی اداروں اور بڑی طاقتوں کے اپنے مفادات کی وجہ سے دنیا کو نقصان ہورہا ہے، عالمی اداروں کو دہرا معیار ختم کرنا ہوگا۔ تقریب سے اساتذہ سلمیٰ نذیر، ڈاکٹر این سیمسن ، حافظہ نازیہ اور رابعہ اشرف نے بھی خطاب کیا۔ عالمی یوم امن کے دن منعقدہ تقریب کا مقصد طلبہ میں عالمی امن سے متعلق آ گاہی فراہم کرنا تھا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں