ٹائم لائن آف کراچی سے منسوب دیوار صاف رکھی جائے ،ایڈمنسٹریٹر شرقی

ٹائم لائن آف کراچی سے منسوب دیوار  صاف رکھی جائے ،ایڈمنسٹریٹر شرقی

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک نے کہا ہے کہ ضلع شرقی کو خوبصورت بنانے کے ساتھ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے اشتراک سے صاف ستھرا بنانے میں مصروف ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ان خیالات کا اظہار انہوں نے افسران کے ہمراہ یونیورسٹی روڈ بلدیہ شرقی سے منسلک ٹائم لائن آف کراچی سے منسوب دیوار اور دفتر کے معائنے کے دوران کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹائم لائن آف کراچی سے منسوب دیوار کو صاف ستھرا رکھا جائے جبکہ گرد و نواح میں موجود پودوں کو مزید خوبصورتی سے آراستہ کیا جائے، جب کہ لگائی گئی تصاویر کو اجاگر کرنے کیلئے مناسب روشنی کا بندوبست کیا جائے۔ دفاتر کے معائنے کے دوران انہوں نے کہا کہ دفاتر کی صورتحال میں مزید بہتری لانے کیلئے متعلقہ محکمہ جات اپنا کردار ادا کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں