فیڈرل بی ایریا میں پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر ایک شخص گرفتار

فیڈرل بی ایریا میں پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر ایک شخص گرفتار

فیڈرل بی ایریا میں انسداد پولیو مہم میں قطرے پلانے سے انکار پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہیلتھ ٹیم کا کہنا ہے کہ 3سال سے علاقے کے کچھ لوگ قطرے پلانے سے انکار کررہے تھے۔ ڈی سی اور ڈی ایچ او نے پوری ٹیم کے ساتھ ایکشن کیا۔ ٹیم کے مطابق 12گھروں میں 3 برس سے پولیو ٹیم جاتی تھی مگر انکار کر دیا جاتا تھا۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم جاری ہے، جس میں 4 کروڑ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مہم میں 2 لاکھ 65 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔ انسداد پولیو پروگرام کے کو آرڈی نیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ کا کہنا تھا کہ مذکورہ مہم میں 2 لاکھ 65 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے، اس کے ساتھ بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جارہی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں