کنٹینر گرنے سے محنت کش دب کر جاں بحق

کنٹینر گرنے سے محنت کش  دب کر جاں بحق

سلطان آباد پی آئی ڈی سی پل کے قریب یارڈ میں کنٹینر گرنے سے محنت کش دب کر جاں بحق ہوگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جس کی لاش ایمبولینس میں سول اسپتال پہنچائی گئی ۔ اس حوالے سے ایس ایچ او میٹھادر ذوالفقار حیدر نے بتایا کہ حادثہ یارڈ کے اندر پیش آیا۔ بتایا گیا کہ 40 سالہ حمیداللہ ولد شہباز کام کے دوران کنٹینر گرنے سے اس کے نیچے دب کرجاں بحق ہوا ہے، تاہم جب پولیس اسپتال پہنچی تو متوفی کی لاش بغیر کارروائی کے لے جائی جاچکی تھی۔ پولیس کے مطابق متوفی کی لاش تدفین کے لیے اس کے آبائی شہر پنجاب میانوالی لے جائی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں