اے وی ایل سی نے 5 کار لفٹر گرفتار، اسلحہ برآمد کرلیا

اے وی ایل سی نے 5 کار لفٹر گرفتار، اسلحہ برآمد کرلیا

نارتھ نا ظم آباد ،کو رنگی ڈویژن کی کارروائی،5 مسروقہ گاڑیاں بھی تحویل میں لے گئیں،ملزمان عادی جرائم پیشہ، گاڑی چوری کی متعدد وارداتوں میں کراچی پولیس کو مطلوب تھے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اے وی ایل سی پولیس نے کار اور موٹرسائیکل لفٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کرکے 4 مسروقہ کاریں ،ایک موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی نارتھ ناظم آباد اور کو رنگی ڈویژن نے کارروائی کر تے ہوئے 3 کار لفٹرز او ر 2 موٹر سائیکل لفٹرز اصغر مکی ولد رمضان، راشد کشمیری ولد اکبر خان، ریاض ولد نذر حسین، خیرالامین ولد محمد شاہ اور تقی عرف توقی ولد محمد رشیدکو گرفتار کرکے 4 سرقہ شدہ کاریں، ایک سرقہ شدہ مو ٹر سائیکل اور دو پستول برآمد کر لئے ۔ ملزمان عا دی جرائم پیشہ اور کار/ مو ٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں کراچی پولیس کو مطلوب تھے ۔ ملزمان خیرالامین اور تقی موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں پو لیس کو مطلوب ہیں اور پہلے بھی چار مرتبہ گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی مو جود ہے ۔ ملزم اصغر مکی گروہ کا سرغنہ اور سال 2013 سے کاریں چو ری کر نے کی وارداتوں میں ملوث ہے ، جبکہ اے وی ایل سی کے ہا تھوں 5 مرتبہ گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ اس کا ساتھی ملزم راشد کشمیری بھی سال 2013 سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے اور 4 مرتبہ گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے ۔ ملزمان کرایہ پر گاڑی حاصل کر کے وارداتیں کر تے ہیں اور گاڑی چھیننے کے بعد گاڑی کے ما لک کو کرایہ کی گا ڑی میں شفٹ کر کے گھماتے رہتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں