پولیو ورکرز کو دھمکانے والا جعلی پولیس اہلکار بھائی سمیت گرفتار

پولیو ورکرز کو دھمکانے والا جعلی پولیس اہلکار بھائی سمیت گرفتار

پولیو ورکرز کے ساتھ بدتمیزی اور اپنے آپ کو پولیس کانسٹیبل ظاہر کرنے والے جعلی کانسٹیبل کو بھائی سمیت گرفتار کر لیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس کے مطابق گارڈن کے علاقے میں دو افراد نے پولیو ٹیم سے بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیں، ملزمان نے پولیو ورکرز کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکار سے بھی بدتمیزی کی۔ ملزم الطاف نے اپنے آپ کو پولیس سیکیورٹی2 کا ملازم ظاہر کرتے ہوئے پولیس کارڈ دکھایا۔ پولیس سیکیورٹی 2 سے معلومات پر پتا چلا کہ یہ جعلی پولیس کانسٹیبل ہے۔ ملزمان الطاف اور اویس کو کار سرکار میں مداخلت اور خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں