ایس پی آفس ملیر پر حملے کامقدمہ درج خواتین سمیت40 افرادمفرورقرار

ایس پی آفس ملیر پر حملے کامقدمہ درج خواتین سمیت40 افرادمفرورقرار

ایس پی آفس ملیر حملے میں ملوث گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا جبکہ خواتین سمیت 40 سے زائد افراد مفرور ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گزشتہ روز ایس پی آفس ملیر کے قریب باراتیوں نے شدید ہوائی فائرنگ کی اسی اثنا میں ایس پی آفس میں تعینات اہلکاروں نے فائرنگ کرنے والے افراد کو منع کرنے کی کوشش کی، اس موقع پر 50سے 60باراتیوں نے پولیس اہلکاروں کو زدوکوب کرنے کے علاوہ سرکاری اسلحہ چھیننے کی کوشش کی ۔پولیس اہلکاروں نے سات افراد کو حراست میں لیکر ایس پی آفس ملیر منتقل کیا تو باراتیوں نے ایس پی آفس پر دھاوا بول دیا اور چارافراد کو چھڑا کر لے گئے اور توڑ پھوڑ کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں