محسن شیخانی پانچویں مرتبہ آباد کے چیئرمین منتخب ہو گئے

محسن شیخانی پانچویں مرتبہ آباد کے چیئرمین منتخب ہو گئے

حنیف میمن سینئر وائس چیئرمین، الطاف کانٹا والا وائس چیئرمین کی نشست پر کامیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد)کے سالانہ انتخابات 2021-22 کے لیے چیئرمین کی نشست پر محسن شیخانی پانچویں مرتبہ منتخب ہوگئے ہیں جبکہ سینئر وائس چیئرمین کی نشست پر محمد حنیف میمن اور وائس چیئرمین کی نشست پر الطاف کانٹا والا منتخب ہوئے، سفیان آڈھیا کو سدرن ریجن، انجینئر اکبر شیخ کو ناردرن ریجن کا چیئرمین جبکہ قمر زمان میمن کو سب ریجن حیدرآباد کا وائس چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آباد کی جنرل باڈی کے اجلاس میں تمام اراکین نے سال 2021-22 کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب کیا۔ اس موقع پر نو منتخب چیئرمین محسن شیخانی نے تمام ممبران سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے تمام بلڈرز، ڈیولپرز اور آباد کے ممبران کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے بلا تفریق ممبران کی فلا ح و بہبود اور تعمیراتی صنعت کے فروغ کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آباد کی طاقت ممبران کے باہمی اتحاد پر منحصر ہے۔ انہوں نے آباد کے ممبران کی فلاح و بہبود اور تعمیراتی شعبے کی ترقی و ملکی معیشت کے فروغ میں شاندار خدمات پر آباد کے سبکدوش ہونے والے چیئرمین فیاض الیاس اور ان کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی تعمیراتی صنعت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں