آئی سی آئی پل پر ٹینکر الٹنے سے آئل سڑک پر بہہ گیا

آئی سی آئی پل پر ٹینکر الٹنے  سے آئل سڑک پر بہہ گیا

آئی سی آئی چوک پر آئل ٹینکر الٹنے سے ہزاروں لٹر آئل سڑک پر بہہ گیا، جس کے باعث دونوں ٹریک ٹریفک کے لئے بند ہوگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جبکہ سڑک پر آئل بہتے ہی اطراف کے مکین بڑی تعداد میں گھروں سے نکل کر آئل ڈرموں اور بالٹیوں میں بھرنے لگے۔ ٹریفک پولیس نے جناح برج کو ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کردیا، جس کی وجہ سے2اضلاع میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ صدر، عبداللہ ہارون روڈ، ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چند ریگر سمیت شارع فیصل پر بدترین ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں